رجسٹری برانچ ملتان ، رشوت ستانی کے باعث ملازمین معطل ، رجسٹری برانچ ایک ماہ سے بند، شہریوں و وثیقہ نویسوں کا کچہری چوک ملتان پر احتجاجی مظاہرہ، ڈپٹی کمشنر ملتان نے ای۔رجسٹریشن کا آغاز کے احکامات جاری کر دیئے
ملتان: رجسٹری برانچ ملتان ای۔رجسٹریشن کے تحت نادرن بائی پاس نزد لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان منتقلی پر وثیقہ نویسوں کا احتجاج، ای۔رجسٹریشن کے تحت رجسٹری کے لیے ایک سنٹر شہر میں بنانے کا مطالبہ۔
رجسٹری برانچ ملتان میں رشوت ستانی کے باعث ملازمین کو معطل کیا۔جس پر برطرف ملازمین کی دوبارہ بحالی کے مطالبات پورے نہ ہونے پر رجسٹری برانچ ایک ماہ سے بند پڑی تھی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے ضلع ملتان میں جائیداد کی رجسٹریشن کے لیے ای۔رجسٹریشن کا آغاز کرکے کھولنے کے احکامات جاری کیے۔جس کے مطابق 8 مئی 2023 سے تمام رجسٹری ہائے ای۔رجسٹریشن کے تحت کی جائیں گی۔جس کا دفتر ای۔خدمت مرکز نادرن بائی پاس نزد لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان قائم کیا۔ رجسٹری برانچ ملتان دفتر ہائے سب رجسٹرار سٹی و کینٹ آفس باغ لانگے خاں تحصیل سے ای۔ خدمت مرکز نادرن بائی پاس نزد لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان منتقلی پر شہریوں و وثیقہ نویسوں نے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تحصیل آفس کی منتقلی نہ منظور کے نعرے لگائے۔مظاہرین ملک عابد ،ہدایت بھٹہ،چوہدری نعیم، ملک قدیر،نصیر احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے رجسٹری برانچ ملتان بند ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقے کرنے پر مجبور تھے اب اگر برانچ کو کھولا ہے تو ای خدمت سینٹر منتقل کر دیا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے۔ اس حوالے سے وثیقہ نویس ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ای ۔خدمت سینٹر شہر سے بہت دور ہے جسکی وجہ سے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑےگا۔ زمین رجسٹری کے لیے بھاری رقوم کے لین دین کے معاملات ہوتے ہیں۔وہاں سیکیورٹی کا کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔ انہوں نے کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ ای رجسٹریشن کا ایک دفتر شہر میں بھی فوری قائم کیا جائے۔



































Visit Today : 38
Visit Yesterday : 634
This Month : 15436
This Year : 63272
Total Visit : 168260
Hits Today : 107
Total Hits : 865273
Who's Online : 9




















