اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں زیروپوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسد عمر اور علی نواز اعوان نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان زیروپوائنٹ پر جمع ہوئے اور اس کے بعد ریلی کی صورت میں ایف نائن پارک پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ تھی، اسلام آباد پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔