لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کے تین دنوں میں زمان پارک میں فن گالا کا اہتمام کیا جائے گا۔  چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ عید کے دنوں میں زمان پارک پر خصوصی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے، انتظامات کےلیے پی ٹی آئی لاہور کے عہددیداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی عید کے تینوں دن کارکنوں کے ہمراہ گزاریں گے۔