ٹوبہ ٹیک سنگھ سےمکرم منظور فریدی وسیر کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ فاروقیہ کمالیہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے، سربراہ علمائے اہل سنت والجماعت رہنمائے دفاع پاکستان علما ئے کونسل نے کہا، پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں بہت زیادہ تلخی آگئی ہے ،مضبوط پاکستان کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مل بیٹھنا انتہائی ضروری ہے، اس کشیدگی کے ماحول میں جماعت اسلامی کے سربراہ جناب سراج الحق کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کی میں بھرپور تائید کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ہمارے ملک کے مضبوط ہونے کی دلیل ہے، انشاء اللہ تعالی دفاع پاکستان علماء کونسل اپنے تمام اداروں کا نہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ تمام اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، سٹی پریس کلب کمالیہ کے وفد سے مزید بات کرتے ہوئے کہا مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ آئین پاکستان نے تمام اداروں کی حدود مقرر کی ہے لہذا تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔