الیکشن کی تاریخ پر آل پارٹیز کانفرنس کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں،حکومت کو جماعت اسلامی کی کانفرنس میں کوئی دلچسپی نہیں : چودھری پرویز الٰہی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ الیکشن کی تاریخ پر آل پارٹیز کانفرنس کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں،گرفتاریاں اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،حکومت کو جماعت اسلامی کی کانفرنس میں کوئی دلچسپی نہیں ، حکومت صرف عدلیہ کے فیصلے سے فرار چاہتی ہے،جماعت اسلامی سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ نواز، شہباز قابل اعتماد نہیں۔ پرویز الٰہی سے چودھری وجاہت حسین، چودھری شجاعت نواز، خالد اصغر گھرال ودیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں گجرات کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیاگیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف حکومت کی باغیانہ روش قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے،اس خطرے سے نہ نمٹا گیا تو ملک کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچ سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کی کوئی اوقات نہیں ، وہ نواز، شہباز کے کہنے پر عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،عدلیہ کیخلاف اعلان جنگ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، شہباز اور راناثنا اللہ ملک کی سرزمین کو بے آئین بنانا چاہتے ہیں۔





































Visit Today : 175
Visit Yesterday : 634
This Month : 15573
This Year : 63409
Total Visit : 168397
Hits Today : 3385
Total Hits : 868551
Who's Online : 2




















