وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری قومی اسمبلی کو ریفر کردی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری قومی اسمبلی کو ریفر کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری ریفر کردی۔ سمری اب قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔قبل ازیں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملہ زیر بحث آیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر تجارت نوید قمر ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ، وزرات خزانہ کے حکام، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ نہیں آئے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں۔





































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 634
This Month : 15601
This Year : 63437
Total Visit : 168425
Hits Today : 4740
Total Hits : 869906
Who's Online : 5




















