تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے شکار عوام پر روز بروز عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، قیمتوں میں کمی کریں وگرنہ عیدالفطر کے بعد تاجر احتجاجی تحریک شروع کرینگے: اعجاز کریم
ملتان : مرکزی سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب ہوٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اعجاز کریم نےاپنے بیان میں کہا ہے تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے شکار عوام پر روز بروز عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے آئی ایم ایف کی خوشنودی اور بےلگام حکومتی اخراجات کا سارا بوجھ عوام پرڈال کر قوم کی کون سے خدمت کی جارہی ہے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معاشی حالات صومالیہ سے بھی بدتر کیے جارہے ہیں ناقابل برداشت مہنگائی سے بےروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوجائیگا اگر تجربہ کار حکمران قوم کو ریلیف نہیں دے سکتے تو کس منہ سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت فوری طور پر اپنے بےلگام اخراجات اور مراعات میں 50 فیصد کمی کرکے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں وگرنہ عیدالفطر کے بعد تاجر احتجاجی تحریک شروع کرینگے





































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 634
This Month : 15615
This Year : 63451
Total Visit : 168439
Hits Today : 5220
Total Hits : 870386
Who's Online : 5




















