دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق ،اسپورٹس نیوز ۔پہلا آل ڈسٹرکٹ چاغی ماہ رمضان المبارک ڈپٹی کمشنر چاغی, حسین جان بلوچ نائیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ,فائنل میچ شھید فاروق جان ساسولی کلب نے ,شھید نوابزادہ سراج رئیسانی کلب کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا, مہمان خاص ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اعزازی, مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط بزدار نیشنل پارٹی کے, سنگت سعید بلوچ قبائلی رہنماء, حاجی دین جان مینگل ,چئیرمین خدائے نذر انجمن تاجران کے, جنرل سیکرٹری ٹکری نوراحمد ساسولی, مینجر ٹورنامنٹ حاجی عبدالباری بلوچ سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی, ڈی سی چاغی حسین جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنے کی یقین دہانی کرائی, جلد فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔