ملتان :  امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے کہا ہے کہ مخیر حضرات معاشرے میں پسے ہوئے طبقہ کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی اور ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے جس طرح بالخصوص غریب رکشہ ڈرائیوروں کو تباہ حال کرکے رکھ دیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ رکشوں کے ٹھیکے بھریں یا گھریلو اخراجات پورے کریں رکشہ ڈرائیورز ہمارے بھائی ہیں جن کے مسائل کے حل کے لیے امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین دن رات کوشاں ہے اور حکومتی احکامات کی روشنی میں ایل پی جی کی مقررہ قیمت پر رکشہ ڈرائیورز کو ایل پی جی کی فراہمی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے سفید پوش طبقہ کا بھرم بھی ختم کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آ ج انتہائی پریشانی کا شکار ہے عید الفطر کی آ مد آ مد ہے لیکن غریب طبقہ کے گھروں میں فاقے ہیں حکومتی سطح پر مہنگائی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے بالخصوص آ ٹا،گھی،چینی،بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے ۔