ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مکرم منظور فریدی وسیر کی رپورٹ کے مطابق، سنی علماء کونسل و دفاع علماء کونسل پاکستان کمالیہ کے زیر اہتمام، 21 ماہ رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت مولا علی خلیفہ المسلمین فتح خیبر داماد مصطفے مولا کائنات شیر خدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک مداح صحابہ و اہل بیت مطالباتی پر امن ریلی نکالی ،گئی۔مولانا قاری لطف اللہ لدھیانوی صوبائی رہنما سنی علماء کونسل و دفاع علماء کونسل پاکستان نے اپنے خطاب میں فرمایا ،کہ اپ کا دور دراز سے روزہ کی حالت میں یہاں انے کا مقصد حضرت علی کرم اللہ خلیفہ المسلمین فتح خیبر مولا کائنات شیر خدا کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، اور مطالبہ ہے کہ21 ماہ رمضان المبارک کو سرکاری طورپر چھوٹی کی جائے ،تاکہ ہم حضرت علی کی بے مثال شخصیت کے ہر مکمل کردار بطور منصف جج طرز حکومت شجاعت بہادری بطور سپاہ سلار ایک بہترین شوہر انتہائی شفیق باپ اور بے، شمار عظمتوں کو اجاگر اورخراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔اس موقع پر مولانا محمد سلیم صاحب صدر سنی علماء کونسل کمالیہ, حافظ عامر صدر سٹی سنی علماء کونسل کمالیہ, مولانا عظیم صاحب, مولانا اشفاق صاحب ،قاری حبیب اللہ صاحب اور مولانا حمداللہ صاحب نے بھی حضرت علی شیر خدا کی عظمت اور سیرت بیان فرمائی۔سٹی پریس کلب کمالیہ کے وفد کے علاوہ سابق ناظم رایے ضیاء اللہ ،ضیاء اللہ طورَ کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، اس کے بعد ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا ،کہ 21 ماہ رمضان المبارک کو سرکاری چھوٹی کا اعلان کیا جائے، جس کو تمام حاضرین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔اس کے بعد جامعہ فاروقیہ کمالیہ میں مہمانوں کو انتہائی شاندار افطاری کروائی گئی   ،