لسبیلہ سے  منیر لاسی کی رپورٹ کے مطابق، لسبیلہ وندر ایم این اے  لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی  کی وندر آمد ،حاجی عبدالغفور دودا کی وفات پر ان کے صاحبزادوں عبدالکریم دودا، عبدالعزیز دودا، عبدالمجید دودا، عبدالواحد دودا سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر بھوتانی کارواں کے سینئر رہنما و چیئرمین محمد ابراہیم دودا، عالم خان انگاریہ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین وڈیرہ بابو فیض شیخ ،اللہ بخش دلاری، میر عالم خان جاموٹ، حاجی عبدالستار انگاریہ، حاجی محمد سومار انگاریہ، بابو انگاریہ، دودا برادری کی سرکردہ شخصیت ناخدا حمزہ دودا، ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو، جاوید سوری، نند لال، رضوان رونجھو پٹواری، مبارک دودا، ثناء اللہ دودا، دولت خان بلوچ وائس چیئرمین ڈام آصف بلوچ، سرمستانی قبیلے کے سرکردہ نوجوان شخصیت ضیاء اللہ سرمستانی بلوچ، عمران برادیہ، زاہد مزار انگاریہ، پی پی کے رحیم انگاریہ،سابق کونسلر نبی بخش دودا، آصف دودا ودیگر موجود تھے۔