ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں منافع خور مافیا کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بھی شدید پریشانی سے دوچار ہے جس نے ماہ رمضان المبارک کا تقدس پامال کرکے رکھ دیا ہے اشیاء خوردونوش وصرف کی قیمتیں آ سمانوں تک پہنچ چکی ہیں لیکن مجسٹریٹی نظام اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب شہری کے لیے سحری وافطار کرنا ناممکن ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ مجسٹریٹی نظام اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف ممکن ہو سکے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ مفت آئے گی حکومت کی جانب سے مفت آ ٹے فراہمی کے نام پر فلور ملز انتظامیہ نے بھی اندھیر نگری مچادی ہے اور شہریوں کو انتہائی مضر صحت آ ٹا مہیا کیا جارہا ہے اس سلسلے میں حکومتی سطح پر سختی سے چیک کیا جائے اور مضر صحت آ ٹا فراہم کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے تجویز دی کہ حکومت یونین کونسل کی سطح پر مفت آ ٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے تاکہ شہری باآسانی آ ٹا حاصل کرسکیں ۔