عمران خان نے ملک کو سیاسی فساد سے تیس سال پیچھے لے گئے ہیں , آج سیاست پھر نوے کی دہائی میں کھڑی ہے: ملک رضوان ہانس
ملتان: یونین کونسل 68 حلقہ 214میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک رضوان ہانس نے کہا ہے چیئرمین عمران خان نے ملک کو سیاسی فساد سے تیس سال پیچھے لے گئے ہیں آج سیاست پھر نوے کی دہائی میں کھڑی ہے جس کی تمام تر زمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، فساد، عدم استحکام اور غیر جمہوری رویہ اداروں کے درمیان تقسیم صرف پی ٹی آئی کی وجہ ہوئی ہے۔ پارلمینٹ، مذاکرات اور مکالمہ بے اثر ہو چکے، یہ کیسی جمہوریت ھے کہ سیاستدان مل بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے، ملک کا نازک دور ختم نہیں ہو سکا، ھمیشہ اقتدار کی ھوس ہے جمہوریت، قانون اور آئین کو بے اثر کر دیا ہے، ادارے ریاست کی بنیاد ھوتے ہیں ان کی تقسیم اور تناؤ ریاست کو کمزور کر نا عمران خان کا ایجنڈاہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سیاست میں مذاکرات اور برداشت کا عمل ہے، عوام کے فیصلے کو ترجیح دیتی ہے۔ کرپشن، اقتدار کی ھوس اورعمران کی بقا کی جنگ نے عوامی مفادات کو کچل کر رکھ دیا ہے ہر طرف انارکی پیدا ھو چکی ھے، سپریم کورٹ کے فیصلے بھی ھوا میں اڑا دیئے جاتے ہیں، اپوزیشن کو سڑکوں پر بات منوانے کا ٹاسک ملا ھوا ھے جنہیں صرف عوام راہ راست پر لا سکتے ہیں اہل افراد آگے آئیں اور مل کر حل نکالیں، معیشت، ریاست اور معاشرت سب داؤ پر ھے کسی کو فکر نہیں پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ھے کہ وہ سخت محاسبہ کرے گی عوام کی آواز سے ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ مل کر اس بحران سے نکالیں اس موقع پر شوکت علی صدیقی کی جانب سے کارنر منیگ منعقد کی گئی شوکت علی صدیقی نے کہا ہے کہ نے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط مسلط کر کے عوام کا کچومر نکال نہ نکالا جائے ھم اختیار اور انصاف کے لیے لڑیں گے نوجوان اور تمام طبقات اس جدوجہد میں شامل ھوں۔ اس موقع پر خواجہ فاروق صدیقی، خواجہ خالد صدیقی، خواجہ جمشید صدیقی، فضل الرحمن انصاری، امتیاز احمد شیخ، علیان صدیقی نے برادری اور دوستوں سمیت الیکشن میں بھر پور حمایت کا اعلان کر دیاآ



































Visit Today : 186
Visit Yesterday : 634
This Month : 15584
This Year : 63420
Total Visit : 168408
Hits Today : 3805
Total Hits : 868971
Who's Online : 10




















