رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 26 March 2023 کو شائع کیا.
مکہ مکرمہ: رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرے ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 156
Visit Yesterday : 634
This Month : 15554
This Year : 63390
Total Visit : 168378
Hits Today : 2332
Total Hits : 867498
Who's Online : 3




















