وطن عزیز پاکستان اندرونی اور بیرونی لحاظ سے تاریخ کے انتہائی سنجیدہ دور سے گذر رہا ہے، ہمیں یک جان ہوکر پاکستان کو مستحکم بنانا ہوگا : حاجی فضل خان چانڈیو
ملتان : سابق وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ حاجی فضل خان چانڈیو نے کہا ہے وطن عزیز پاکستان اندرونی اور بیرونی لحاظ سے تاریخ کے انتہائی سنجیدہ دور سے گذر رہا ہے پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے پرتلی ہوئی ہیں وطن عزیز کی ہرمشکل گھڑی ہماری افواج پاکستان نے ناقابل فراموش قربانیاں دےکر ملک کو ہر لحاظ سے مستحکم کیا اس حوالہ سے ہماری پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملک اس وقت جن حالات سے دوچار ہے ہمیں یک جان ہوکر پاکستان کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مستحکم بنانا ہوگا حکومت کو چاہیے قوم کی معاشی بحالی کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات کےزریعے ریلیف دے اور درپیش بحران سے نمٹنے کیلئے ذاتی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی اور قومی اتحاد کویقینی بنائے اور قومی اداروں کے وقار کو بلند رکھنے کیلئے قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرے





































Visit Today : 73
Visit Yesterday : 634
This Month : 15471
This Year : 63307
Total Visit : 168295
Hits Today : 295
Total Hits : 865461
Who's Online : 5




















