ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں اعلی معیار کی ریسرچ کے دروازے کھولے جا رہے ہیں،یونیورسٹی میں ایم فل کلاسز کے پہلے سیشن کے اجراء کے موقع پر وائس چانسلر کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایم فل کے پہلے سیشن کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی صرف ریسرچ ہی سے ممکن ہے اور ایمرسن یونیورسٹی اچھی ریسرچ کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تھیسز کیے جائیں جس سے براہ راست جنوبی پنجاب کی عوام کو فائدہ ہو۔ وائس چانسلر نے طلبا سے کہا کہ آپ یونیورسٹی کی تاریخ کے پہلے ایم فل سٹوڈنٹس ہیں اس لیے سینیر موسٹ کلاس ہونے کے ناطے یونیورسٹی کے امیج کو بہتر بنانے میں آپ کو نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈاکٹریٹ کی کلاسز کی بھی اجازت لی جا رہی ہےجس کا جلد آغاز ہو جائے گا۔وائس چانسلر نے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں سنٹر آف ایکسیلینس بنانے اور دیگر شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے قیام کا اعلان کیا۔ تقریب سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار عبدالسلام، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عدنان طاہر، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرار محی الدین نے بھی خطاب کیا۔




































Visit Today : 625
Visit Yesterday : 541
This Month : 15389
This Year : 63225
Total Visit : 168213
Hits Today : 2903
Total Hits : 865086
Who's Online : 7




















