سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی(چوہدری اسامہ ) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لائی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈ لائن، اورنج لائن اور یلو لائن پروجیکٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون سے یلو لائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ یلو لائن پروجیکٹ کے تحت نئے بننے والے جام صادق پل کا ٹینڈر 2 مئی تک ایوارڈ کر دیا جائے، اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن پروجیکٹ کے بس ڈپو کی تعمیر کے مسائل بھی حل کیے جائیں تاکہ ان کی تعمیر کا آغاز ہوسکے۔ صوبائی وزیر نے بی آر ٹی ریڈ لائن سے متعلق کام کی رفتار پر ہفتہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، یہ پروجیکٹ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کا سب اہم پروجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو رواں ہفتہ 400 ملین روپے کی ادائیگیاں کردی ہیں، پروجیکٹ کی لاٹ ون اور لاٹ ٹو پر 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال حکیم اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق نے شرکت کی۔



































Visit Today : 532
Visit Yesterday : 541
This Month : 15296
This Year : 63132
Total Visit : 168120
Hits Today : 2125
Total Hits : 864308
Who's Online : 3




















