ملتان (صفدربخاری سے) یوم پاکستان کے حوالہ سے ملکی استحکام ، امن اور سلامتی کے لیے کرنل لئیق بیگ شہید کی فیملی کے ہمراہ منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل لئیق بیگ شہید کے والد معروف قانون دان مرزااعجازبیگ نے کہا زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی تہوار باوقار طریقے سے مناتےہیں پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیز کو مختلف ہتھکنڈوں سے نقصان پہنچارہا ہے افواج پاکستان کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک اور قوم کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ہم یوم پاکستان پر اپنی بہادر افواج کی بےلوث قربانیوں کو سلام اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے ہیں اس دوران کینٹونمنٹ سول سوسائٹی و ہیلپرزبزنس فورم کے راہنماؤں غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے کہا موجودہ درپیش سنجیدہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک جان ہونا ہوگا کیونکہ ہماری کامیابی اور سلامتی یک جان پاکستان کی تشکیل میں ہے اس حوالہ سے ہمیں بحثیت قوم آپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے