اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے غلط بیانی کرتے ہیں، وزیر خزانہ کی طرف سے تین مرتبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے غلط بیانی کرتے ہیں، وزیر خزانہ کی طرف سے تین مرتبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم قرض لےکر ہی عوام کو سستا پیٹرول دے رہے تھے، آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم غلط بیانی نہیں کریں گے، پھر مجھے ہٹا دیا اور اسحاق ڈار نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، تین بار آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تو یہ پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہوگا، اشرافیہ تو سہہ جائے گی لیکن غریب عوام کےلیے بہت مسائل ہوں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اعتماد کے فقدان کے باعث آئی ایم ایف پاکستان میں پیسے نہیں دینا چاہتا،اسی لیے آئی ایم ایف پہلے دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لانے کی بات کر رہا ہے۔




































Visit Today : 147
Visit Yesterday : 634
This Month : 15545
This Year : 63381
Total Visit : 168369
Hits Today : 1838
Total Hits : 867004
Who's Online : 2




















