لاہور: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سےگرفتار ہونے والےملزمان میں سے2افرادکالعدم تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ پولیس نےدعویٰ کیا ہےکہ قادرخان اور محمدعرفان نامی ملزمان کالعدم تنظیموں کے افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے، ملزمان کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، جہاں اُن سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جارہی ہے۔