پاکستان کو چین سے پچاس کروڑ ڈالرز کی رقم موصول ہوگئی
bbc news urdu نے Saturday، 18 March 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان کو چین کے نجی بینک کی جانب پچاس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں چائنیز بینک آئی سی بی سی کی جانب سے بھیجی گئی 500 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے قرض کی دوسری قسط موصول ہونے پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ چینی بینک پاکستان کو قرض کی دوسری قسط دینے پر رضامند ہوگیا ہے جس کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فروری کی چوبیس تاریخ کو 70 کروڑ ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوئی تھی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 248
Visit Yesterday : 0
This Month : 248
This Year : 63967
Total Visit : 168955
Hits Today : 1060
Total Hits : 872874
Who's Online : 4




















