عمران خان کے دور حکومت کا میرے دور حکومت سے موازنہ نہ کیا جائے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے : میاں محمد نواز شریف
لندن: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بد حال کرنے والوں کے نام اور تصاویر چھپی نہیں ہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ کام کس نے کیا ،ملک اور قوم کے ساتھ گھناونا مذاق کیا گیا ۔ لندن میں جاری مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگز کے بعد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت کا میرے دور حکومت سے موازنہ نہ کیا جائے ،عمران کے دور حکومت میں لوگ بد حال ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کریں گے۔ واضح رہے کہ آج لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے ۔ اس دوران میاں نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو ہدایت کی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے انتخابات کی تیاری کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بھر پور طریقے سے لڑے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جلد پاکستان جا کر انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی ۔۔۔۔




































Visit Today : 90
Visit Yesterday : 634
This Month : 15488
This Year : 63324
Total Visit : 168312
Hits Today : 369
Total Hits : 865535
Who's Online : 5




















