ملتان میں بچوں سے بھیک منگوانے کا مکروہ دھندا عروج پر،معاشرے کی شعوری آگاہی کے لیے مہم شروع،شہریوں کوچاہیےمعصوم بچوں سے بھیک منگوانے کے مکروہ کاروبار کی حوصلہ شکنی کریں : چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو
ملتان: ممبرکینٹ بورڈ وضلعی ممبرامن کمیٹی محمد یعقوب شیرا ، پبلک ریلیشن آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نویدمختیار، مرکزی تاجروسماجی راہنماء غضنفر ملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے گداگری کی روک تھام اور بچوں سے بھیک منگوانے کے مکروہ کاروبار کےخلاف ایس پی چوک ، نصرت روڈ پر منعقدہ اگاہی مہم کےدوران گفتگو کرتےہوئے کہا پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر ریحان مشتاق ، ایگزیکٹو آفیسر میڈم ماریہ جبین خان اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب ( حکومت پنجاب) کی ہدائت پر معاشرے کی شعوری آگاہی کے لیے مہم شروع کی گئی ہے شہریوں کوچاہیے پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف مہم کا حصہ بنیں اور معصوم بچوں کے زریعے بھیک منگوانے کے مکروہ کاروبار کی حوصلہ شکنی کرتےہوئے مثبت کردار ادا کریں معصوم بےسہارا اور گھرسے بھاگنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت اور تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، بےسہارا لاوارث بچوں کو ہیلپ لائن 1121 کے زریعے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکومت پنجاب تک پہنچائیں مہم کے دوران شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیےگئے۔



































Visit Today : 59
Visit Yesterday : 634
This Month : 15457
This Year : 63293
Total Visit : 168281
Hits Today : 234
Total Hits : 865400
Who's Online : 3




















