ہمیں الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت کا پتہ ہے،ہم چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے: چودھری پرویز الٰہی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت کا پتہ ہے ، الیکشن کمیشن روز عمران خان کے خلاف کیس کر رہا ہے،ہم چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے ،چیف الیکشن کمشنر کے چیف منسٹر کیخلاف عدالت جائیں گے ۔ ارفع کریم ٹاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ دشمن غلطی کرتا ہے تو اس کو نہیں روکتے، دشمن غلطی کرے تو کرنے دیں ، خود ہی ڈوبیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ جب بھی الیکشن ہو جائیں ہم نے لڑنا ہے، سیاست ہوتی ہے تو پھر کوئی ایک حلقہ نہیں ہوتا، پورا صوبہ اور پاکستان ہے۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو لکھ کر دے دیا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں ،پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ مشاورت کا عمل جاری ہے جلد فیصلہ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ شریف برادران صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں ۔



































Visit Today : 634
Visit Yesterday : 541
This Month : 15398
This Year : 63234
Total Visit : 168222
Hits Today : 2961
Total Hits : 865144
Who's Online : 4




















