عمران خان کی ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ضمنی الیکشن میں 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نےعمران خان کو تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور کرلی۔ قبل ازیں عمران خان نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے کے ساتھ تاخیر کا وقت صرفِ نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی تھیں۔ عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 میں اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔




































Visit Today : 606
Visit Yesterday : 541
This Month : 15370
This Year : 63206
Total Visit : 168194
Hits Today : 2730
Total Hits : 864913
Who's Online : 6




















