ملتان(صفدربخاری سے) ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب ساجد بشیر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا ڈپٹی سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب احسان الحق بھی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب کے ہمراہ تھے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عمارت تقریباً 30 کنال سرکاری اراضی پر نزد نیو جوڈیشل کمپلیکس زیر تعمیر ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا بیورو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری کو بریفنگ دی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب ساجد بشیر نے عمارت کی تعمیر مقررہ وقت میں پورا کرنے اور عمارت کی تعمیر میں میٹریل کی بہترین کوالٹی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔