ملتان (صفدربخاری سے)سوئی گیس ملتان ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ایک سو سے زائد فیلڈ ٹیمیں کام کر رہی ہے جبکہ سوئی ناردن ملتان میں 6لاکھ پندرہ ہزار سے زائد صارفین کو خدمت مہیا کر رہا ہےوہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ڈپٹی چیف انجینئر آپریشنز سید حسین ظفر. چیف انجینئر راشد اسحاق. ڈپٹی چیف ایڈمن ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ ایڈمن سپریڈنڈنٹ اشفاق راجپوت ایڈمن سپریڈنڈنٹ اینڈ ایڈیشنل جوائنٹ برانچ سیکرٹری سید احمد کاشف بھی موجود تھے جنرل مینیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون نے مزید کہا کہ کھانے کے اوقات میں گیس ہر جگہ دستیاب ہے تاہم ٹیل اینڈ والے صارفین کو کچھ مشکلات آتی ہیں. جن کے لیے ہم نے گیس سلنڈرز کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے جو کہ نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ ان میں 11.8 کلو گیس بھی پوری ہوتی ہے. سوئی گیس ملتان. وہاڑی. خانیوال. لیہ ڈہرہ غازی خان. مظفر گڑھ. تونسہ کے اضلاع میں سروس فراہم کر رہا ہے اور اتنے بڑے علاقے میں سروس مہیا کرتے وقت چند جگہوں پر شکایت بھی ہو جاتی ہے. جس کوفوری طور پر دور کیا جاتا ہے. شہزاد اقبال لون نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تین لائنیں ڈال کر پریشر ٹھیک کر دیا گیا ہے مظفر گڑھ میں بھی ایک نئی لائن ڈالی گئی ہے اس طرح ملتان میں 216کلومیٹر نئی لائنیں بچھانے کی منظوری ملی تھی جس میں سے 100کلومیٹر بچھا دی گئی ہے باقی 30جون 2023 تک بچھا کر شہر میں پریشر کمی کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا اس کے علاوہ مزید 36 کلومیٹر لائن ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے یہ کام بھی جون 2023 تک مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ آگر گیس ہیٹر اور گیزر بند کر دیئے جائیں تو گیس کی کمی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اس طرح جو صارفین گیس کمپریسر استعمال کرتے ہیں وہ کم از کم اپنے ادر گرد کے 10گھروں کی گیس کھینچ لیتے ہیں اس کے تدارک کیلئے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ چھاپے مارتی ہیں انہوں نے کہا کہ کمپریسر کے استعمال سے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے استعمال سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ جس تیزی کے ساتھ گیس کھنچتی ہے کوئی لائن لیکج ہونے کے باعث حادثات ہوتے ہیں اس لیے شہری جان کو خطرے میں نہ ڈالیں شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گھریلو صارفین کو بہت کم ریٹس کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ جنرل انڈسٹری کو آر ایل این جی کے ریٹس کے مطابق گیس کی دی جا رہی ہے جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے کے نئے کنویں کم نکل رہے ہیں جبکہ گیس کا استعمال زیادہ ہے اس کے حکومت نے گھریلو گیس کے نئے کنکشز پر پابندی لگائی ہوئی ہے جبکہ نئی کالونیوں کو آر ایل این جی کے ریٹس پر گیس مہیا کرنے کی اجازت ہے جو عام گھریلو صارفین سے سات سے آٹھ گنا مہنگی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں گیس سلنڈر کا سٹاک پانچ ہزار ہے جبکہ اب تک ایک ہزار سلنڈر فری ہوم ڈلیوری سروس کے تحت مہیا کر رہے ہیں گیس سلنڈر اوگرا ریٹ کے مطابق ہے اس سے بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہو گا ایک سوال کے جواب میں شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس کے استمال بارے شہریوں کو اگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے کہ قدرتی گیس اللہ کی نعمت ہے اس کا بے دردی سے استعمال نہ کریں بلا صرورت چولہے اور ہیٹر دیگر اشیاء نہ جلائیں اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور قدرتی گیس کو بچائیں