چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 17 January 2023 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔صدر مسلم لیگ ق شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، آپ سے آپکے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 555
Visit Yesterday : 541
This Month : 15319
This Year : 63155
Total Visit : 168143
Hits Today : 2300
Total Hits : 864483
Who's Online : 4




















