ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی زیرنگرانی ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں 45 شادی ہالز کی چیکنگ،کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ، مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر بھاری جرمانے عائد
ملتان :ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی زیرنگرانی ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں 45 شادی ہالز کی چیکنگ کی اور کہا 15 کلو ایکسپائری اشیاء، 10 کلو ممنوعہ چائنہ نمک اور غیر معیاری اجزاء تلف کردیے گئے ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ، مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں , ملتان، وہاڑی، لودھراں اور خانیوال میں 20 شادی ہالز کو خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے کئے گئے ہیں مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 25 میرج ہالز کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں , کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک، ملاوٹی سرخ مرچوں، کھلے رنگ کی ملاوٹ پر بھاری جرمانے کیے گئے ہیں اور چیکنگ کے دوران باسی خوراک کی سٹوریج، ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی اور صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی ہیں عوامی مقامات پر خوراک کی چیکنگ کا عمل جاری رہے گا ،شادی ہالز مالکان پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری کو یقینی بنائیں۔



































Visit Today : 601
Visit Yesterday : 541
This Month : 15365
This Year : 63201
Total Visit : 168189
Hits Today : 2625
Total Hits : 864808
Who's Online : 3




















