ملتان (صفدربخاری سے )جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہےٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ چار روز میں ملتان و نواح میں کارروائی کرتے 33گیس میٹرز منقطع کیے ٹیم نے تعطیل کے باوجود بھی آپریشن جاری رکھا.. ٹیم نے 12جنوری بروز جمعہ 13 ..تیرہ جنوری بروز ہفتہ 9 چودہ جنوری بروز اتوار 4پندرہ جنوری بروز سوموار غیر قانونی کمپریسر استعمال کرنے 7گیس میٹرز کو منقطع کیا گیا اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے