نگران سیٹ اپ کے لیے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں، عمران خان کی لاہور میں صحافیوں سے ملاقات
bbc news urdu نے Monday، 16 January 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کر لیا ہے، نگران سیٹ اپ کے لیے قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی رابطے میں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں۔ رات کو اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا تھیں، لیکن نہیں بڑھائیں، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی ہے۔ پی پی پی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 625
Visit Yesterday : 541
This Month : 15389
This Year : 63225
Total Visit : 168213
Hits Today : 2913
Total Hits : 865096
Who's Online : 3




















