پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل،شوکاز نوٹس جاری
لاہورر: مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کے بیانات پر اجلاس طلب کیا جس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور شافع حسین شریک تھے۔شوکاز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا۔پرویز الہٰی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، وضاحت آنے تک پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔ پرویز الہٰی کو 7 دن کے اندر اپنے غیر آئینی اقدام کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ق) بطور سیاسی جماعت اپنا ووٹ بینک، ڈسپلن، منشور اور ضابطہ رکھتی ہے۔شوکاز میں مزید کہا گیا کہ پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہیں۔




































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 634
This Month : 15420
This Year : 63256
Total Visit : 168244
Hits Today : 54
Total Hits : 865220
Who's Online : 7




















