ممبئی: چند ہی سالوں میں بالی ووڈ کیرئیر کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے عروج میں ماں بننے میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔عالیہ بھٹ کے مطابق سال 2022 ان کی زندگی کا بہترین سال ثابت ہوا اس سال انہوں نے شادی کی ایک بیٹی کو جنم دیا ان کی فلم گنگوبائی بلاس بسٹر رہی اور ساتھ ہی انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو بھی دیا۔بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کیرئیر کی بلندیوں پر پہنچتے ہی شادی کرنے اور ماں بننے کے حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا کہ ’اپنے کیریئر کے عروج پرمیں نے شادی کرنے اور بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن کون کہتا ہے کہ شادی یا ماں بننے سے  میرے کام اور کیرئیر میں کوئی تبدیلی آجائے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہو، مجھے پرواہ نہیں ہے‘۔