بہاولپور: تین نسلیں مرقدوں میں اتر گئیں۔جمہوریت کے بند کھلے نہ آج تک صوبہ بحال ہوا۔غاصبوں کے چنگل سے صوبہ واگزار کرانے کے لئے پی ٹی آئی سمیت سمجھوتہ برانڈ جماعتوں کے چودہ ٹائیگروں کو احساس دلانے کے لئے منیارٹی اور دیگر ونگز کو ہاتھ دھو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ اور ڈاکٹر عامر اسلام خان نے مونس ہاؤس پر منیارٹی ونگ کے بیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں شامل عاقبت نااندیش سیاستدانوں نے 25 کروڑ قوم کے بجائے ذاتی مفادات کے اسیر بنے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بہاولپور سمیت دیگر شہروں کے عوام غربت کی لکیروں کے دائیں بائیں آگے پیچھے اور اوپر نیچے طواف کررہے ہیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا اقلیتوں کو مساوی حقوق دینا مرکز صوبہ اور مقامی انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا صوبہ بحال ہونے پر منیارٹی اور شہیدوں کے خاندانوں کو مالی معاشی مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔