کے پی حکومت کی جانب سے وزرا کی تنخواہیں و مراعات و استحقاق ترمیمی بل 2022 کی منظوری اور2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کا بل منظور
پشاور: کے پی حکومت کی جانب سے وزرا کی تنخواہیں و مراعات و استحقاق ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیتے ہوئے 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دے دی جبکہ سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز نجی مقاصد کے لیے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترمیمی بل میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی شق میں مزید ترامیم کی گئی ہیں جبکہ ایوان نے ترمیمی بل کے لئے اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کردیا۔ ترمیمی بل کے مطابق کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز اب نجی مقاصد کے لیے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا، نجی مقاصد کےلئے کرائے پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کے لئےوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت درکار ہوگی۔ بل کے مطابق نجی مقاصد کے لئے ہیلی کاپٹر یا جہاز کے کرایہ کا تعین حکومت وقتاً فوقتاً کرے گی، وزیر اعلی، وزرا اور سرکاری افسران ضرورت پڑنے پر اپنے معاونین کے علاوہ دیگر افراد بھی ہوائی سفر پر ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ ترمیمی بل کے مطابق یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال درست تصور ہوگا، یکم نومبر 2008 کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر صوبائی حکومت سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔




































Visit Today : 455
Visit Yesterday : 541
This Month : 15219
This Year : 63055
Total Visit : 168043
Hits Today : 1604
Total Hits : 863787
Who's Online : 9





















