اوکاڑہ (محمد نزیر شاکر) اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقے کوٹ باری کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب تینوں ڈاکوؤں نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ روڈ کوٹ باری کے قریب ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹنا شروع کر رکھا تھا جسکی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر مہر محمد اسماعیل نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچے پولیس وین کو دیکھتے ہی تینوں ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا فرار ہو نے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے بھاری اسلحہ اور مال مسروکہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں