موسم سرما کی سوغات انڈوں کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ، مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہوگیا
مردان (شاہ باباحبیب عارف) موسم سرما کی سوغات انڈوں کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ، مرغی کا گوشت بھی پہنچ سے باہر ہوگیا،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال،عوامی و سماجی حلقوں کا مردان انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ملک کے دیگر شہروں کی طرح مردان شہر میں بھی انڈوں کی کھپت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے جیسے جیسے موسم مزید ٹھنڈا ہو رہا ہے ویسے ویسے روزانہ کی بنیاد پر انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہےموسم گرما میں پندرہ روپے میں فروخت ہونے والا انڈا پندرہ روپے کے بجائے اب پچیس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ فی انڈہ درجن کے بھی من پسند ریٹ مقرر کردیئے گئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں انڈہ فروخت کرنے والوں نے اپنے اسٹال سجا دئے ہیں جبکہ دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی بدستور مہنگا اور عام شہری کی پہنچ سے باہر ہے۔ موسم سرما میں ڈاکٹرز اور غذائی ماہر سردی کی وجہ سے ہونے والی عام بیماریوں میں پروٹین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں لیکن عام شہری اب صرف مرغی اور انڈے کو دور سے دیکھ سکتا ہے۔



































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 541
This Month : 15191
This Year : 63027
Total Visit : 168015
Hits Today : 1312
Total Hits : 863495
Who's Online : 3





















