میاں چنوں (رضا جعفری سے)سعید میڈی کیئر ہسپتال میاں چنوں کے ڈاکٹرز نیک نیتی کے ساتھ مریضوں کے علاج کر کے جان بچانے اور مرض سے نجات دلانے کیلئے اپنی مہارت اور علم کو بروئے کار لاتے ہیں، ڈاکٹر حافظ محمد نعیم، ڈاکٹرز اور سعید میڈی کیئر ہسپتال کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈاکٹر حافظ ندیم، ڈاکٹر شاہد سرور رامے، ڈاکٹر محمد بلال ربانی، ڈاکٹر محمد وقاص، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد عمر جاوید سمیت پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد نعیم نے ڈاکٹر حافظ ندیم، ڈاکٹر شاہد سرور رامے، ڈاکٹر محمد بلال ربانی، ڈاکٹر محمد وقاص، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد عمر جاوید سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ بائیس سال سے میاں چنوں میں سعید میڈی کیئر ہسپتال کے نام سے ہسپتال بنا رکھا ہے جس میں دیگر بڑے شہروں سے نامور ماہر ڈاکٹرز صاحبان وزٹ کرتے ہیں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے شہر کے مریضوں کو انتہائی مناسب فیس میں علاج و معالجہ کی جدید سہولیات میسر کی جائیں۔ میاں چنوں شہر کے اس ہسپتال میں مریضوں کا علاج چند ہزار روپے میں ہوتا رہا۔ جن کو لاہور یا ملتان لے جایا جاتا تو ان کے علاج پر لاکھوں روپے کا خرچ آتا۔ اور کسی دیگر شہر میں جا کر مریض کے علاج معالجہ کے لیئے جو صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں وہ وہی جانتا ہے جو اپنے مریض کو علاج کے لیئے ملتان یا لاہور یا کسی اور بڑے شہر کے ہسپتال میں لے جا چکا ہے۔ بعد ازاں موقع ملا تو میں نے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیئے سب سے پہلے کاوش اور کوشش کی اور سعید میڈی کیئر ہسپتال میاں چنوں کا پہلا ہسپتال ہے جو کہ سب سے پہلے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہوا اور سب سے پہلے صحت کارڈ کی سہولت میسر آئی اور مریضوں کا علاج معالجہ صحت کارڈ پر ہونے لگا۔ مریضوں کا علاج معالجہ بغیر ایک روپیہ ہونے لگا۔جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ جبکہ گزشتہ بائیس سال میں ہزاروں مریض سعید میڈی کیئر سے اپنا علاج کامیابی سے کروا چکے ہیں۔ سعید میڈی کیئر ہسپتال میں تمام مریضوں کو تمام طبی سہولیات بلا امتیاز ایس او پی کے تحت دی جاتی ہیں اور تمام مریضوں کا علاج ان کی باقاعدہ اجازت کے بعد شروع ہوتا ہے۔ ہر مریض کے علاج و معالجہ کے دوران انتہائی احتیاط کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔ انتہائی ماہر و نامور ڈاکٹر صاحبان کو مریض کے علاج کے لیئے کنسلٹ کیا جاتا ہے جو کہ اپنے اپنے کام اور شعبہ علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یاد رکھیں میرا اور میرے ڈاکٹر ساتھیوں کا مقصد اپنی اپنی مہارت اور علم کو بروئے کار لاتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ مریضوں کی زندگی بچانا ،مریضوں کو ان کے مرض سے نجات دلانا ہوتا ہے جس کا ثبوت دو دہائیوں کا سابقہ ریکارڈ ہے۔مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اتنی خدمات کے باوجود ایک ایسے شخص کی شکایت پر جس کے پاس شکایت کی کوئی معقول وجہ بھی نہ تھی میرے اور سعید میڈی کیئر ہسپتال اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسن سیال صاحب کے خلاف یکطرفہ اور جانبدرانہ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے بدنام کیا گیا عزت اور شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔ ذہنی اذیت اور پریشانی سے دو چار کیا گیا۔ بے ہودہ ، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر انٹرویوز، بیانات، خبروں کو میڈیا ،اخبارات، ویب چینلز، فیس بک، وٹس ایپ سمیت الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا کا حصہ بنایا گیا۔ جس سے اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ جس پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آپ خود سوچیں کہ لاہور یا ملتان سے جو ڈاکٹر صاحبان تشریف لاتے ہیں ہم ان کو کتنی عزت دے رہے ہیں۔اگر ہم ان ماہر ڈاکٹر حضرات کو اس طرح بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو کوئی اچھا ڈاکٹر میاں چنوں کا رخ کیسے کرے گا اور کیا ہم اپنے مریضوں کو اچھے ڈاکٹروں سے محروم رکھنے کی کوشش کر کے کوئی اچھا کام کر رہے ہیں۔ہم کتنے مہمان نواز ہیں کیا ہمیں یہ سب زیب دیتا تھا جو یہ رویہ اپنایا گیا۔ماجد نامی مریض کو گردہ کی نالی میں پتھری کا آپریشن کروانے کے لیئے/ کنسلٹنٹ سے مشورہ کے بعد 2022 اپریل 19 کوسعید میڈی کیئر ہسپتال میں داخل کیا گیا کنسلٹنٹ نے آپریشن سے پہلے مسٹر ماجد بشیر کا معائنہ کیا اور دیگر مروجہ طریقہ علاج کے آپشنز ڈسکس کیئے، آپریشن کی تفصیلات بتائیں اور تحریری اجازت نامہ کے بعد آپریشن کیا۔ مریض کو بعد از آپریشن پیروی کا طریقہ کار سمجھا کر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایک ہفتہ بعد دوبارہ کنسلٹنٹ کو مریض نے چیک کروایا۔ اس وقت زخم میں لگائی گئی نالی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا اور مریض اور ان کے لواحقین کی کونسلنگ کی۔ کنسلٹنٹ نے مریض کی صورتحال اور پیچیدگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مریض اور اس کے لواحقین ہ2022 مئی 10 کو بہاولپور کےہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ مریض اور اس کے لواحقین کی منشا کے مطابق مریض کوسعید میڈی کیئر ہسپتال میں علاج کے حوالے سے اگر کسی مریض کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو اس حوالے سے متعلقہ فورم پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن موجود ہے جو کہ میرٹ پر شکایات کی تفتیش کرتا ہے۔سعید میڈی کیئر ہسپتال کے خلاف جھوٹا،بے بنیاد اور شرانگیز پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف تمام متعلقہ فورمز پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم میں کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈیفامیشن کے کیسز بھی کیے جارہے ہیں جھوٹے، بے بنیاد اور شرانگیز پروپیگنڈہ کے لیئے جماعتِ اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر جماعتِ اسلامی کی سنٹرل لیڈر شپ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر پروفیسر منشاء یاد، چوہدری جاوید سعید سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات موجود تھیں*