ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حسن اقبال کی خوش دامن بقضاء الہی وفات پا گئیں
رکن پور : ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حسن اقبال کی خوش دامن بقضاء الہی وفات پا گئیں، سوئم پر ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی، دعا معروف عالم دین قاضی خلیل الرحمن نے کرائی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن حسن اقبال کی خوش دامن عرصہ علالت کے بعد بقضاء الہی وفات پاگئیں تھیں گزشتہ روز ان کے سوئم کے موقع پر ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی، سوئم کے موقع پر معروف عالم دین و ممبر ضلعی امن کمیٹی قاضی خلیل الرحمن نے خطاب کر کے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کے بارہ میں اللہ تعالی کے احکمات اور نبی اکرمﷺ کی سنتوں اور فرامیں سے آگاہی فراہم کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔



































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 541
This Month : 15214
This Year : 63050
Total Visit : 168038
Hits Today : 1520
Total Hits : 863703
Who's Online : 4





















