ملتان ، عمران خان کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں جانے والے تھے اب ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں : گورنر پنجاب انجینئرمیاں بلیغ الرحمن
ملتان ( صفدربخاری سے ) ڈوگر ہاؤس میں گورنر پنجاب انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ غلط ثابت ہوا اور یہ استعفوں کی بات کررہے ہیں تو ہم استعفے دینے کیلئے تیار ہیں۔ قومی اسمبلی کے الیکشن اپنے وقت پر ہونگے۔ عمران خان کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں جانے والے تھے اب ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں معیشت مضبوط ہورہی ہے مہنگائی جلد کنٹرول کرلی جائے گی۔ عمران خان کی مقبولیت صرف 6ماہ ہی پرواز پر چڑھ سکی۔ اب لوگوں کو حقیقت سامنے نظر آگئی اور الیکشن سے نہ ہم بھاگے ہیں نہ ڈرے ہیں اور آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ امیدوار اپنی کھل کر مہم شروع کریں اور کسی قسم کی منفی سوچ اور خوف کی ضرو رت نہیں۔ آنے والا وقت ثابت کریگا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔2013ء میں بجلی کے بحران،مہنگائی ختم کرنے والا صرف میاں محمد نواز شریف ہی تھا۔عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا عوام اس کا ووٹ کے ذریعے بدلہ لے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک غفار ڈوگر،سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،سابق ایم این اے جاوید علی شاہ، اقبال سراج،شاہد محمود خان، رانا جمیل، ہارون انجم ودیگر نے خطاب کیا اور کارکنوں کو نئی اُمید کی کرن کی یقین دہانی کرائی ہمیشہ ورکروں کے ساتھ رہیں گے ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے عہدیداران ہارون انجم، رانا جمیل احمد،عبدالرحمن سنگھیڑا، فہد ڈوگر ودیگر نے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔


































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 541
This Month : 15246
This Year : 63082
Total Visit : 168070
Hits Today : 1876
Total Hits : 864059
Who's Online : 4





















