وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز سے سابق مشیر لالہ مہر لعل بھیل مرحوم نے تینوں اضلاع میں سڑکوں اسکولوں ہسپتالوں کے جال بچھا دیے
بہاولپور: وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز سے سابق مشیر لالہ مہر لعل بھیل مرحوم نے تینوں اضلاع میں سڑکوں اسکولوں ہسپتالوں کے جال بچھا دیے۔سیاسی بازی گر امیر پوش صوبہ کی بے بہا آمدنی کو ذاتی جاگیر سمجھ کر تجوریاں بھر رہے ہیں۔ان خیالات و جذبات کا اظہار اقلیتی ونگ کے عہدیداروں سمیت متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مقامی صوبائی اور مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ مسز شمیم عباسی،زنیرا بلوچ،نزہت یاسمین،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی،اجمل لعل بھیل،اکمل لعل بھیل،سدھیر لعل بھیل،بہادر لعل بھیل،پادری مرقس مسیح،سلطانی رام، پیٹر جان اور دیگر نے مرحوم کی معاشی،معاشرتی،سیاسی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بوریا بھیل برادری کے علاوہ ہندو عیسائی کے لئے ان کی اہلیہ بیگم پٹھانی نے مسلم و اقلیت کے کے لئے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تینوں اضلاع کی منیارٹیز سمیت مسلم و اقلیت بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔



































Visit Today : 477
Visit Yesterday : 541
This Month : 15241
This Year : 63077
Total Visit : 168065
Hits Today : 1779
Total Hits : 863962
Who's Online : 4





















