ساہیوال  نزیر شاکر) سی آئی اے ساہیوال پولیس کی سال 2022 کی ماہِ نومبر تک کی کارکردگی ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ کی سرپرستی اور ڈی ایس پی سی آئی اے جناب مختارجوئیہ کی سرکردگی میں سی آئی اےساہیوال نے سترہ ڈکیت گینگز کے پچپن ارکان گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا جس میں پندرہ لاکھ روپے نقدی کے علاوہ بیس موٹرسائیکل دس بھینسیں پانچ گاۓ بھی شامل ہیں۔
گیارہ ماہ میں نوے اشتہاری مجرمان گرفتار کیۓ اور منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوۓ اٹھارہ کلوگرام ہیروئین اور اڑھائی کلوگرام چرس برآمد کرکےمقدمات درج کیۓ۔