شیر گڑھ(محمد نزیر شاکر) ڈکیتی کی واردات میں شہری لٹ گیا؛رپورٹ کیمطابق محمد اسد ولد محمد اسلم قوم بھٹی سکنہ22/1AL جسکی زوجہ شیر گڑھ دین ہسپتال میں زیر علاج تھی جو شیر گڑھ سے گھر واپس بسواری موٹر سائیکل جا رہا تھا جب کری ولانزد23/1AL پہنچا تو3 کس نامعلوم مسلح آتشین اسلحہ ڈاکو اچانک سامنے آگئے اور روک کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر 35000/ نقدی اور موٹر سائیکل کی چابی چھین لی اس دوران محمد اقبال،نور احمد،سمیت کئی راہگیروں کو روک کر ڈاکو ناکہ میں ان سے لاکھوں کی نقدی چھین لی اور بڑے اطمینان کیساتھ جانب شیر گڑھ فرار ہوگئے محمد اسد ودیگران نے تھانہ شیر گڑھ رجوع کیا تو انھوں نے فرنٹ ڈیسک کی رسید دینے سے انکار کردیا اور درخواستیں لیکر اپنے پاس رکھ لیں دوسرے واقعہ میں صداقت علی ولد حیدر علی شاہ سکنہ محلہ فاروق نگر شیر گڑھ کی موٹر سائیکل اپلائیڈ فار مالیتی75 ہزار نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی اہل علاقہ نے ذمہ دار حلقوں سے کرائم کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔