فریاد عرف فریادو خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
اوکاڑہ شیر گڑھ (محمد نزیر شاکر) فریاد عرف فریادو خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار بھاری اسلحہ،مسروقہ مال وزر برآمد؛ تعریفی اسناد ونقد انعام کا اعلان؛سول سوسائٹی کا بھی ایوارڈ دینے کا اعلان؛رپورٹ کیمطابق علاقہ ہذا میں ڈکیتی،راہزنی،چوری کی وارداتوں کا ٹاسک دیکر بلال فرقان ڈی پی او اوکاڑا نے ملک محمد ارشد ایس ایچ او اور اعجاز ریاض بھٹی چوکی انچارج راجووال کو اصلاح احوال کا خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا گزشتہ روز مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ڈکیت گینگ ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھا ہے فوری ریڈ پر گرفتاری ممکن ہے اس اطلاع پر اعجاز ریاض بھٹی چوکی انچارج نے نفری کے ہمراہ اپنے بھیس بدلے اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اس گینگ کے سرغنہ فریاد عرف فریادو سمیت3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ اور یمونیشن،مال مسروقہ،بھی برآمد ہوا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے علاقہ ہذا میں کئی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے




































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 541
This Month : 15208
This Year : 63044
Total Visit : 168032
Hits Today : 1473
Total Hits : 863656
Who's Online : 7





















