سانگھڑ ( عادل مغل) سانگھڑ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے پولیس عوام کی دوست اور محافظ ہے عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی کی سانگھڑ پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو اس موقع پر پریس کلب سانگھڑ کے سابقہ صدر اشفاق بھٹی، یونین آف جرنلسٹس کے رہنما حسن لانڈر ، مبین درس، پریس کلب سانگھڑ کے آڈیٹر ظفر لودھی ، پریس کلب سانگھڑ کے انفارمیشن سیکرٹری عادل مغل ، نائب صدر پریس کلب ریحان بھٹی، راشد جان بلوچ، لائبریری سیکرٹری پریس کلب رانا ثقلین رضا، عمران لانڈر ودیگر بھی موجود تھے ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے امن و امان سمیت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور میری آفیس کے دروازے عام شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرینگے اور کر بھی رہے منشیات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہیں منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو آنے والی نسلوں کو تباہ کر دیتی ہے جرائم پیشہ کتنا بھی بااثر ہو وہ قانون کر گرفت سے نہیں بچ سکتا پولیس دن رات عوام کی خدمت اور عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مصروف ہے منشیات کے خلاف پولیس کی بلا تفریق کارروائی جاری ہے اس حوالے سے مزید ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروھی ملاقات کے بعد سانگھڑ پریس کلب کے وفد شکریہ ادا کیا اور مزید ایس ایس سانگھڑ کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ مل کر سانگھڑ کی عوام کی خدمت کریں گے