حب : بلدیاتی انتخاب میں چیزل آباد وارڈ 34میں میر صفدرخان مگسی کے نامزد امیدوار کے حق میں اپنے نامزد امیدوار کو دستبردار کرنےکا اعلان کرتاھوں ۔برادری کےمعززین اور علاقائی قبائلی عمائدین اور کینڈیڈیٹ کا مشکور ھوں۔جنہوں نے میرے کہنے پر میرصفدرخان کے نامزد امیدوار کا حمایت کیا۔ان خیالات کااظہار یاسین بُلیدی اجلاس میں گفتگوکرتےھوئےکہاکہ مجھے اپنے بزرگوں اور تمام قبائلی عمائدین پرفخرہی کہ انہوں نےبلوچی روایات قومی و علاقائی مفادات کےپیش نظر مثبت اور تاریخی فیصلہ کیاھے۔گذشتہ دور کے کونسلروں نے چیزل آباد کوکنڈرات بنایاھے۔میں یقین سے کہتاھوں کہ گذشتہ 15سالوں سے کونسلروں نے چیزل آباد میں نہ سیوریج سسٹم کی بہتری سڑکوں کی پختگی۔یاکہ پینے کےپانی کیلے ایک روپیہ خرچ نہیں کیاھےاور عوام کےپیسوں سے ہمارے منتخب نمائندوں نےبنگلہ بنائےہیں لیکن ووٹر بوند پانی کیلے ترس رھےہیں۔ایسے لوگوں کو دوبارہ مسلط نہیں ھونےدیں گے۔اور اس قسم کےلوگ نسل در نسل عوام کے خون چوسنے کےعادی بن گئےہیں لیکن حب اور چیزل آباد کے باشعور باسی اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔علاقائی معتبرین سے میر صفدرخان مگسی نےگفتگو کرتےھوئےکہاکہ ہماری اتحاد سے منافق لوگوں کی نیندیں حرام ھوچکےہیں اور انشاءاللہ ہم سب مل کر نظام ظلمت کو مٹادیں گے۔اجلاس میں عبدالوہاب شمبےزئی محمداکرم زعمرانی۔اسرار حسن بُلیدی الطاف حسین۔عامرادریس آسکانی۔واجہ حاجی ثناءاللہ موسْیانی۔ماسٹربازید خان بلوچ۔ایاز بلوچ۔عابد دینارزئی۔حاجی عبداللہ زہری۔حاجی عبدالغنی زہری۔فارس موسی زعمرانی۔طارق بُلیدی۔عثمان بُلیدی۔غلام مصطفی چھٹہ کےعلاوہ دیگر علاقائی قبائلی معترین بھی موجود تھے۔میر صفدر خان مگسی اور بھوتانی کاروان کےمعتبرین میر غلام سرور مگسی۔میرملوک مگسی۔اور میر صفدر خان کے نامزدامیدوار برائے جنرل کونسلر محمداقبال بھی موجود تھے۔آخرمیں یاسین بُلیدی کےچچا زاد بھائی امیدوار جنرل کونسلر محمدیونس بلوچ میر صفدرخان مگسی کےنامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ھونے کااعلان کیا