مردان(شاہ باباحبیب عارف) عدیل شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات پر جاری انسداد منشیات مہم میں منشیات فروشوں ، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں جاری محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی ایک ہی دن میں دو بڑی انٹیلیجنس بیس کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوششیں ناکام، پہلی کاروائی میں 60 بوتل شراب جبکہ دوسری کاروائی میں 60000 گرام (60 کلو گرام) چرس برآمد،  دو ملزمان گرفتار، مقدمات درج پہلی کاروائی کی تفصیلات کے مطابق انجنیئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کے  زیر نگرانی محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن
اجمل خان لودھی ایڈیشنل ایس ایچ او اور وقار خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر موٹروے کے قریب مخبر شدہ گاڑی نمبری LG 101 سے تلاشی کے دوران 60 بوتل شراب برآمد کی، دو ملزمان رحمت اللہ ولد گل زمان ساکن افغانستان اور عباس ولد سعادت خان ساکن شوگر ملز روڈ کوچی آباد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا، جبکہ دوسری کاروائی میں محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز مردان ، اجمل خان لودھی ایس ایچ او، فاروق خان اور فیاض خان سب انسپکٹر  نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر  بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی نمبری LEH 7531 سے 60000 گرام (60 کلو گرام) چرس برآمد کی، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا، عدیل شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اور انجنیئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے شاباسی دی اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا یاد رہے محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن کی منشیات کے خلاف مسلسل بڑی کاروائیاں جاری ہے ،  24 گھنٹے کے اندر تیسری بڑی کاروائی تھی، پہلی کاروائی میں ہیروئن ، دوسری میں شراب اور تیسری کاروائی میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کی، اس کے علاوہ SHO تھانہ ایکسائز مردان نے چارج سنمبھالنے کے بعد متعدد غیر قانونی گاڑیاں بھی پکڑی ، جس میں ایک چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کر کے اصل مالک کو مطلع کر دیا گیا،