ملتن : نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے ایم فور پرممکنہ سموگ/فوگ کے سلسلہ میں آگاہی جاری تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پرسموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں سیکٹر کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری۔موٹروے ایم فورکے تمام پلازہ جات پرموٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں سموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلیٹس تقسیم کیے جارہے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے سیکٹر کمانڈر ایم فور کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے بحیثیت قوم ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نے کہا کہ ممکنہ فوگ/سموگ کے پیش نظر انتہائی مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے موٹروے ایم فور کے اطراف میں فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے کیلئے مقامی کاشتکاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور ان۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر اقدامات مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوۓ اٹھاۓ جارہے ہیں۔ مزید یہ کہا کہ شہری موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔