رکن پور (کراٸم رپورٹر) جائیداد کے لالچ میں بھائی اور بھتیجے خاتون کے دشمن بن گئے، خاتون کی زندگی مشکل بنا دی،غریب خاتون پر تشدد معمول بنالیا،بھائی بھتیجے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، صغریٰ بی بی، متاثرہ خاتون کا ڈی پی او سے نوٹس لےکر تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود موضع کوٹلہ رائے قبول کی بستی کلہوڑی کی رہائشی غریب خاتون صغریٰ بی بی نے اپنے بھائی ریاض احمد اور بھتیجے حافظ شہزاد احمد کے ہمراہ بتایا کہ میری شادی چند سال قبل میرے کزن کیساتھ ہوئی اور ناچاقی کی وجہ سے شادی کے چند ماہ بعد طلاق ہوگئی اور میں اپنے والد کے بنوا کر دیے گئے گھر پر رہنے لگی اب میرے بھائی بھتیجے ضیاء خان، راشد،طاہر،مجاہد وغیرہ میرے والد کے دیے ہوئے میرے گھر پر ناجائز قبضہ کرکے مجھے میرے گھر سے بیدخل کرنا چاہتے ہیں، میرے بھائی اور بھتیجے میرے گھر مکان پر قبضہ کرنے کے لیے آئے روز مجھ پر حملہ آور ہوکر گھر پر دھاوا بول کر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، میرے بھائی بھتیجے میری جان کے دشمن بن چکے ہیں میرا بھائی اور بھتیجے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مجھے میرے بھائی اور بھتیجوں کے ظلم سے نجات دلانے کےلیے آنیوالے میرے رشتے داروں کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دیتے ہیں غریب خاتون صغریٰ بی بی نے ڈی پی او رحیم یارخان ایس ایچ او رکن پور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے_