مردان کے ضلعی دفتر میں ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں اور ایمرجنسیز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
مردان (شاہ باباحبیب عارف)مردان کے ضلعی دفتر میں ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں اور ایمرجنسیز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ کی سربراہی میں ایمرجنسی افیسر، کنٹرول روم انچارج اور تمام 8 سٹیشنوں کے انچارج و دیگر اہلکاروں نے میٹنگ شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ نے ضلع میں ریسکیو 1122 سرگرمیوں اور ایمرجنسیز کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کیا ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، ادویات، آلات اور سامان کے حوالے سے بریفنگ پیش کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی ڈسپلن اور ایمرجنسی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران عوام کو ان کے دہلیز پر بروقت بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



































Visit Today : 476
Visit Yesterday : 541
This Month : 15240
This Year : 63076
Total Visit : 168064
Hits Today : 1773
Total Hits : 863956
Who's Online : 2





















